اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہے۔
چیئرمین کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدگان کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس بھی قائم کردیے ہیں۔
سیلاب زدگان کے لیے ایف 6، ایف 8 اور ایف 10 میں کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں