سو لفظ: سیلِ آب کا جوڑا/ذیشان محمود

اماں فصل کے بعد میں نے نئے جوڑے لینے ہیں۔
دینو رب کولوں منگ!
بھائی ماسٹر صاحب کہتے ہیں کہ اللہ کی رحمت ہوئی تو فصل اچھی ہوگی!
نہیں اماں دعا تو کر۔ مجھے تو بس جوڑے چاہئیں۔
چل فیر رَل کے منگدے آں!
تینوں نے ہاتھ اٹھا کر بارش کیلئے دعا کی۔
رات خوب بارش ہوئی۔
صبح بشراں گم سم بیٹھی لوگوں کو تَک رہی تھی جو اس کے بچوں کو زمین کھود کر نکال رہے تھے۔ وہ سوچ رہی تھی کہ دعا اتنی جلد بھی قبول ہوجاتی ہے۔ اب کس کے لئے دعا کرے۔ جوڑےیا فصل یا بیٹے!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply