سیاسی کوٹ۔۔سیّد واثق گردیزی

سیاسی کوٹ کسی دور میں پاکستان میں واسکٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، شلوار قمیض کے ساتھ اسکا ہونا  ملبوس  کو چار چاند لگا دیتا تھا ۔

کچھ عرصہ مغربی جینز کا فیشن اِن ہُوا، تو اسکا استعمال بھی صرف دفتروں اور سیاست دانوں تک محدود ہوگیا ،لیکن گزرتے وقت کے ساتھ جب ملبوسات کے پرانے رنگوں نے ایک بار پھر اپنا اثر دکھانا شروع کیا تو واسکٹ دوبارہ سے ملبوسات میں اِن ہوگئی ۔

اب کی بار واسکٹ سیاسی کوٹ بن چکی ہے اسکو پہننے والا شخص نجانے اسکے خوشنما رنگوں یا خدوخال کو دیکھ کر خود کو سیاست دان سمجھ بیٹھتا ہے۔

پچھلے ایک سال سے سیاسی و سماجی پرگراموں میں جانے کا بکثرت اتفاق ہُوا ،ہر طرف واسکٹیے (چھوٹے چھوٹے خود ساختہ سیاست دان نظر آئے )

واسکٹ اپنی اصل مہذب پہچان کھونے پر نوحہ کناں ہے، واسکٹ کی سامنے کی جیب میں ایک خوبصورت پھول نما رومال کے ساتھ واسکٹیے پرچیاں اور ٹشو کی جگہ بنا دیتے ہیں کہیں کسی جیب سے مرغ مسلم کی  باقیات یا پکوڑوں کی محسور کُن خوشبو کے آثار بھی ملتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اطراف کی جیبیں سگریٹ یا موبائل سے بھری ہوتی ہیں، ایسے میں کوئی  واسکٹیا چلتا ہے تو مجھے اور واسکٹ دونوں کو نجانے کیوں اسکی ایک طرف لٹکی ہوئی  واسکٹی جسامت قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ لیکن ہجوم سے ایک طرف میں اپنے کمرے میں لٹکتی اپنی اکلوتی واسکٹ سے جب بھی ہم کلام ہوتا ہوں تو وہ اِن ننھے مُنے سیاست دانوں اور سماجیوں کے ہاتھوں اپنی تذلیل پر نوحہ کناں ہوتی ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply