• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے میزائل فائر کرنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی سپر سونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پر افسران کوسزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت
میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سیکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے پیچھے چھپا نہیں سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو مشترکہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے، 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کر کے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔  ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دارجوہری ریاست کا ثبوت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply