خاتون جج ،آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔عمران خان مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرینگے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں