• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’مقدمہ بدنیتی پرمبنی’’، شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

’’مقدمہ بدنیتی پرمبنی’’، شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

شہباز گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر اور تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا،ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وہ میں پروفیسر ہیں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتے رہے ہیں، مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں۔ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی پر نو اگست کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply