دیر بالا: پاک افعان بارڈر کے قریبی علاقے شلتلو میں اسکول چھٹی سے واپسی پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پانچ بچوں میں سے تین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن میں ریسکیو، پولیس اور لیویز سمیت مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں۔
دریائے براول میں لاپتہ ہونے والے دونوں بچوں کی نعشوں کی تلاش تا حال جاری ہے، ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خٹک خود ریسکیو اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اکمل خٹک کا کہنا ہے کہ دیر بالا میں دریائے پنچکوڑہ میں لکڑی پکڑنے سمیت ندی نالوں میں جانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کر نے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں