اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر کیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، مٹیاری اور جامشورو میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بدین اور سجاول میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبہ سندھ بے پناہ متاثر ہوا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے کئی علاقوں کو آفت زدہ بھی قرار دیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں