• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ضمانت قبل از گرفتاری: عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے

ضمانت قبل از گرفتاری: عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اے ٹی سی اسلام آباد میں آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی سے متعلق قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان سے قانونی ٹیم کے اراکین آج ملاقات کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق ہری پور جلسہ کے بعد عمران خان کاانسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 3روز کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply