• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سےجاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

سندھ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سےجاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

سندھ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔

سکھر کے نواحی علاقے کندھرا میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچے جاں بحق ہو گئے۔ لاڑکانہ میں بھی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

شہدادکوٹ میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اوباڑو میں گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تک چھتیں گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد22 ہو چکی ہے۔

بارش کے باعث ضلع مٹیاری کے گاوں قادر بخش میں پانی داخل ہوگیا، بیس سے زائد کچے مکانات تباہ ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد کو نہیں پہنچا۔

گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کچے کے 15 دیہات زیر آب آگئے۔نگوانی، ضلع قمبر اور شہدادکوٹ میں شدید بارش سے زندگی مفلوج ہوگئی۔

جوہی میں سیلابی ریلا ایم این وی ڈرین میں داخل ہونے کے باعث سو فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ پچاس سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب سندھ میں بارشوں سے متاثرہ حیدرآباد سمیت سندھ کے 23اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص ڈویژنز کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر کے کچھ علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply