پنجاب میں قیدی اب بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے

پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدی اب اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بینک کے مابین قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم اور پنجاب بینک کے صدرظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق قیدی اپنا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھول سکیں گے، قیدیوں کے لواحقین ایزی پیسہ اور جاز کیش سے بھی رقم بھیج سکیں گے۔اس کے علاوہ قیدی رہائی کے بعد بھی اپنے اکاؤنٹ سے رقم وصول کر سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق کسی قیدی کی دوسری جیل میں منتقلی پر اکاؤنٹ بھی ٹرانسفر ہو جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ آن لائن بینکنگ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply