• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب و بارش متاثرین کیلئے 37 ارب روپے مختص: متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار ملیں گے، وزیراعظم

سیلاب و بارش متاثرین کیلئے 37 ارب روپے مختص: متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار ملیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے نقد دیں گے۔

فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں جب کہ انفرا اسٹرکچر کو بھی بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی ریلوں اور بارشوں نے ملک میں تباہی مچائی ہے، صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، آج مزید طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، ہمارے فوجی افسران نے بھی خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ موسیٰ خیل میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے، پوری قوم کے متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا وقت ہے، بینظیرانکم اسپورٹس کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین سیلاب و بارش کو 25 ہزار روپے دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے، قومی شاہراہوں اورانفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے، تمام سول ادارے، افواج پاکستان اور صوبائی محکمے مل کر اس چیلنچ کو مکمل کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply