• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: بیلوں میں مہلک جلدی بیماری کا انکشاف،18 ہزار سے زائد بیل تلف

بھارت: بیلوں میں مہلک جلدی بیماری کا انکشاف،18 ہزار سے زائد بیل تلف

بھارت کی بعض ریاستوں میں ہزاروں بیلوں میں ایک موذی جلدی بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کا پہلا انکشاف راجستھان میں ہوا جہاں سے یہ دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی ۔

ریاستی وزیر اعلی اشوک گیہلوٹ نے بتایا کہ یہ بیماری اب تک ریاست کے 15 شہروں میں پائی گئی ہے ۔

دوسری جانب ریاست گجرات میں ریاستی شعبہ حیوانات سے ڈاکٹر فالگونی ایس ٹھکر کا کہناہے کہ اپریل کے مہینے سے اب تک ریاست بھر میں تلف ہوئے بیلوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار تک جا پہنچی ہے، مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد بیلوں کو اس بیماری سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ متاثرہ91 ہزار بیلوں میں سے 61 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مشرقی پنجاب میں بھی سینکڑوں بیل تلف ہو گئے جبکہ 74 ہزار اس بیماری سے متاثر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملک بھر میں مجموعی طور پر 18400 بیل تلف جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply