افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر کوتل خیر خانہ کے علاقے میں ایک مسجد میں دھماکا ہوا۔ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نماز ادا کی جارہی تھی۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 20 افراد مارے گئے اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔
Advertisements

دھماکے میں امام مسجد امیر محمد خان کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں