• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز گل کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں، جو قانونی چارہ جوئی ہے وہ ضرور کریں، فیصل جاوید

شہباز گل کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں، جو قانونی چارہ جوئی ہے وہ ضرور کریں، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو بیان دیا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کیخلاف ضرور قانونی کارروائی کریں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہئے تھا، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اس سارے معاملے پر فیئر ٹرائل کریں،جس طرح اس حکومت نے شہباز گل پر تشدد کیا ہے اس کی پورے ایوان کو مذمت کرنی چاہیے۔

دوسری جانب شہباز گل کے وکلا نے ان کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکلا کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply