• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی طیارہ پاکستان کیوں آیا ؟ طیارے میں جانے والے 12 افراد کون تھے؟

بھارتی طیارہ پاکستان کیوں آیا ؟ طیارے میں جانے والے 12 افراد کون تھے؟

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا اور سوال اٹھایا کہ پاکستان آئے بھارتی طیارے میں جانے والے 12 افراد کون تھے؟۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی حکومت کیا کررہی ہے۔

سائرہ بانو نے کہا پاکستان میں بھارتی طیارے پانچ مرتبہ لینڈ کرچکے ہیں، ایک کے بعد دیگرے 4 طیارے کیوں لینڈ کئے اور آج بھی ایک طیارہ آیا اور بارہ مسافر گئے۔

رکن قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ بھارتی طیارے میں جانے والے 12 مسافر کون تھے اور وہ کہاں گئے؟ ہمیں الجھا کر کیا کررہے ہیں۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی اراکین کو نہیں پتہ کہ جہاز کیوں آرہے اور ان جہازوں میں کیا بھیجا جارہا ہے، موجود حکومت قوم کو اس کا جواب دے۔

گذشتہ روز بھارت سےآنے والاچارٹرطیارہ کراچی ائیرپورٹ سے بارہ مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا تھا، 12 مسافروں میں 2غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا تھا کہ چارٹر طیارہ بھارت کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا، چارٹر طیارہ گلوبل بمبار ڈیئر جی فائیو ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کراچی آنے والا طیارہ بھارت کا نہیں ہے، یہ طیارہ برطانیہ کےجزائرمارشل میں رجسٹرڈ ہے۔ہم نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply