راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو مبینہ تشدد کی اطلاعات پر جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے راولپنڈی جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی کا تبادلہ کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو راولپنڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ اور جیل خانہ جات ہاشم ڈوگر نے بھی شہباز گل سے ملاقات کی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ انہوں نے جیل میں پہلی رات شہباز گل کو چکی میں رکھنے پر جیل حکام کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
اس کے علاوہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ نے عمران خان کی طرف سے شہباز گل پر تشدد کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حقیقت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں