طیارے کی ویڈیو سے لوگوں کے دل کیوں دہل گئے؟

طیارہ کی لینڈنگ کی ویڈیوز تو آپ نے بہت دیکھی ہیں اور طیارے کو رن وے سے اُڑان بھرتے بھی دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کسی کے سر کے قریب سے طیارے کو گزرتے دیکھا ہے؟

یونان کے علاقے میں طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے سے قبل بہت کم بلندی پر پرواز کرتا ہوا گزر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جزیرے اسکیاتوس میں طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

جزیرے میں ائیرپورٹ ساحل کے ساتھ ہی موجود ہے اوور وز ایئر کا یہ طیارہ سمندر کے کنارے موجود افراد کے سر کے اوپر سے گزرا۔

اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 5 اگست کو پوسٹ کیا گیا تھا اور طیارے کو اتنا نیچے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے تھے۔

جب ائیر بس اے 32 طیارہ گزر گیا تو ساحل پر موجود متعدد افراد بے ساختہ ہنسنے لگے بحیرہ روم کے جزائر میں اس طرح کی لینڈنگ عام ہے مگر ماہرین کے خیال میں وز ایئر کے طیارے کی بلندی کچھ زیادہ ہی کم تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی مہارت متاثر کن اور خطرناک تھی کیونکہ یہ طیارہ بہت کم بلندی سے گزرا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply