الحجرۃ علی خطی رسول ﷺ (حصّہ اوّل)۔۔منصور ندیم

چونکہ الھجرۃ علی خطی رسول ﷲﷺ نمائش “اثراء” میں ہورہی ہے تو سب سے پہلے بلڈنگ کا تعارف اور اس نمائش کا تعارف اس کے اگلے حصوں میں نمائش کے بارے میں لکھونگا۔ یہ الھجرہ پروجیکٹ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹرل King Abdulaziz Center for World Culture جسے (اثرا) “Ithra” کے نام سے ہے میں ہورہا ہے، اس وقت یہ عمارت سعودی عرب کی تمام ثقافت و روایات کے مرکزی منبع کے طور کام کررہی ہے، پورے سال بھر یہاں مختلف اقسام کے کلچرل ایونٹس ہوتے ہیں، سعودی فلم سازی، عربی خطاطی، پینٹنگز وغیرہ کے علاوہ سیاحت کی تربیت، مقامی ہنرمندی، فیشن انڈسٹری کے علاوہ حجاز کے تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرنے پر کام کررہا ہے، سعودی عرب اپنے زرخیر ورثے کی روایات ، کلچر ثقافت کو دنیا کے سامنے اور مقامی سطح پر پیش کرنے کے لئے اور ثقافتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سعودی آرامکو کمپنی Saudi Aramco Co کے تحت ایک عمارت کو عالمی ثقافت کے لئے شاہ عبدالزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) King Abdul Aziz Centre for World Culture کے نے نام سے اس کا آغاز کیا تھا۔ یہ دنیا کی ان چند عجیب و غریب ساخت کی اور انتہائی مہنگی اور جدید ترین عمارتوں میں سے ایک ہے، جس میں اکثر عرب ممالک کے اجلاس کے علاوہ اہم وفود کے اجلاس بھی ہوتے ہیں،

۳۰۰ ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے کو سنہء ۲۰۰۷ میں یہاں پر دنیا بھر سے مدعو آرکیٹیکچرل ڈیزائین مقابلہ کے بعد، ناروے کی ایک تعمیراتی کمپنی سنویوٹا نامی کو یہ منصوبہ ثقافتی مرکز بنانے کے لئے منتخب کیا گیا تھا. عرصہ ۱۰ سال، سنہء ۲۰۱۷ کے وسط میں سعودی پچھترویں یوم الوطنی پر یہ منصوبہ مکمل ہوا تھا۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبے ظھران میں واقع یہ ثقافتی مرکز مقامی آبادی کے لئے ثقافتی خدمات انجام دے رہا ہے اور علاقائی، قومی اور عالمی افق پر ایک ثقافتی علامت ہے. اس منصوبے میں متعدد ثقافتی سہولیات شامل ہیں۔جن میں آڈیٹوریم، سنیما، لائبریری، نمائش ہال، میوزیم اور آرکائیو شامل ہیں. آڈیٹوریم ۹۳۰ سیاحوں کی نشست کرے گا اور اوپیرا، سمفونی کنسرٹ، موسیقی اور لیکچرز وغیرہ سے متعلق واقعات کی وسیع پیمانے پر فراہم کرے گی. ساتھ ساتھ چھوٹے سنیما کے ساتھ، مستقبل میں یہ سعودی مملکت میں پرفارمنس آرٹس کے لئے ایک غیر معمولی جگہ ہوگی. اس میں ایک لائبریری بھی ہے، جس میں ۲۰۰٫۰۰۰ کتب بھی موجود ہیں جو ہر طبقے اور عمر کے مقامی شہریوں کی رسائی میں ہیں. اس میں نمائش کے لئے ایک وسیع ہال اور بڑے پیمانے پرسیاحتی اور ثقافت کی نمائشوں کو منعقد کیا جارہا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی میٹنگ ، روابط اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا . عجائب گھر اور ثقافتی میوزیم بھی یہاں کی ثقافت کو دنیا بھر میں تعارف کا کام کرے گی۔ اس عمارت کا رقبہ قریب ۱ لاکھ مربع میٹر ہے۔

اثراء Ithra ایک مختلف نوعیت کا تاریخی کام کے پروجیکٹ کا آغاز کرچکا ہے ، جو “ھجرہ مبارکہ نمائش کارواں” ہے، جو رسول ﷲﷺ کے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے تاریخی واقعات کو آج کے عہد میں نمایاں کرنے کےلیے ایک اپنی نوعیت کی پہلی متحرک نمائش ہوگی، رسول ﷲﷺ کی ہجرت مبارکہ اسلامی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس نے بنی نوع انسان کی تاریخ کا دھارا موڑا تھا، اس نمائش کا عنوان (ھجرۃ رسول اللہ صلیٰ علیہ وسلم کے نقش قدم) کے نام سے رکھا گیا ہے۔ اس کا آغاز ۸ اگست سنہء ۲۰۲۲ کے اواخر سے شروع ہوچکا ہے اور اثراء میں یہ اکتیس اگست تک جاری رہے گا لین ملک بھر میں یہ سنہء ۲۰۲۳ تک جاری رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس شاندار نمائش کے لئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹرل King Abdulaziz Center for World Culture نے ایک پورا سیکشن الھجرہ کے نام سے بنایا ہے، جس میں اسلام کے ابتدائی دور میں حجاز کی تاریخ اور اسی عہد کے اہم نوادرات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں اسلامی تہذیب و تمدن کی ابتداء و اہمیت کو دکھایا گیا ہے، خصوصاً رسول ﷲﷺ کے ورثے کے تنوع کو نمایاں کیا ہے ۔ نمائش کے ذریعے ہجرت مبارکہ سے تعلق رکھنے والے واقعات کو مختصر فلموں اور تصویری مناظر کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے، اس کی چند خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ ماضی کی تاریخی کتب میں اس سفر کے معجزات کے بجائے اسے زمینی حقائق کی بنیاد پر دکھایا جارہا ہے۔ جو شائد اس سے پہلے کبھی نہیں سمجھایا گیا۔
جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply