وزیراعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی۔

پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خاص طور پر طلباء ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک مفت تعلیم دیں گے۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ ریسکیو 1122 کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی ویژنری منصوبے لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اداروں میں معذور افراد کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply