• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی عوام کو مہنگی بجلی کا متبادل سولر دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی عوام کو مہنگی بجلی کا متبادل سولر دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کے بجائے عوام الناس کو متبادل کے طور پر سولر دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں وفاقی وزرا اور مشیران سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر ائیزیشن سے مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہو گا اور کم لاگت کی ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی۔ انہوں   نے  واضح طور پر ہدایت دی کہ صارفین کو سولر سسٹم کی فراہمی کے دوران بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جائے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی منصوبوں کی تعمیر میں تعطل پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں وصول رقم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ نیازی حکومت کی آلٹرنیٹ انرجی پالیسی کے بعد اس شعبے میں سرمایہ کاری نہ آئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply