• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلسلہ وار قتل کی وارداتیں ،امریکی مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پھیل گیا

سلسلہ وار قتل کی وارداتیں ،امریکی مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پھیل گیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکیورکو میں مسلمانوں کے سلسلہ وار قتل کی وارداتوں نے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے ۔

ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سلسلہ وار قاتل کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، واقعات سے سلسلہ وار قتل کا شک پختہ ہو رہا ہے کیوں کہ تین قتل پانچ میل کے دائرے میں ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں گزشتہ سال نومبر میں 62 سالہ محمد احمدی کو قتل کیا گیا تھا جبکہ 26 جولائی کو افغان نژاد آفتاب حسین کو قتل کیا گیا۔

پیر کو راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد افضل کی لاش ملی اور پھر گزشتہ جمعے کو نعیم حسین کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مقامی پولیس اور ایف بی آئی نے صورت حال سے متعلق بریفنگ دی ہے، 5 لاکھ آبادی کے شہر میں صرف 3 ہزار مسلمان آباد ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب امام مسجد نے مسلمانوں کو پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ واشنگٹن میں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی سب سے بڑی تنظیم نے مجرم کو ڈھونڈنے میں مدد دینے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply