• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روسی ہائپر سونک لیبارٹری کے سربراہ غداری کے شبہ میں گرفتار

روسی ہائپر سونک لیبارٹری کے سربراہ غداری کے شبہ میں گرفتار

ماسکو: روسی ہائپر سونک ماہر کو غداری کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روس نے جنگی قیدیوں کی ہلاکت کے الزام پر اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت دےدی

مؤقر عالمی جریدے نیوز ویک اور روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے  مطابق، گرفتار کیے جانے والے آندرے شپلیوک نووسیبرسک انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندرے شپلیوک گزشتہ سالوں کے دوران ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے تفصیلی تحقیق کر چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے اسی حوالے سے ٹی اے ایس ایس کے توسط سے بتایا ہے کہ شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر کو بھی غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply