عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹا گرام اکائونٹ ہیک ہو گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے انسٹاگرام اسٹوری پر دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی ٹوئٹر پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایلن مسک تین بٹ کوائن دینے کا شکریہ!

دوسری جانب عمران خان کے انسٹاگرام بائیو پر ان کی پارٹی کی ویب سائٹ کے لنک کی جگہ جعلی ویب سائٹ لنک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو انسٹاگرام پر 74 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس ضمن میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا ہے کہ عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ریکور کر لیا گیا ہے اور اسے  سیکیور کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply