کچرے کے ڈھیر میں ہزاروں ڈالرز کہاں سے آئے؟

ارجنٹائن کے ایک علاقے سے کچرے کے ڈھیر سے لوگوں کو ہزاروں ڈالرز ملنے لگے، انتظامیہ کو خبر ملنے پر کچرے کے مقام کو سیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے شہر لاس پریخا پر کچرے کے ایک مقام سے چند مقامی افراد کو 75 ہزار ڈالرز ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ ٹرک پر کہیں جا رہے تھے کہ کوڑے کی جگہ پہنچے جہاں انہیں سو ڈالر کا نوٹ دکھا جو بالکل نئی حالت میں موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں پر ان سمیت چھ افراد موجود تھے جنہوں نے وہاں سے لگ بھگ 10 ہزار ڈالرز جمع کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ایک اور شخص انہیں ملا جو بہت ہی خوش قسمت تھا کیوں کہ اس کو وہاں سے 25 ہزار ڈالرز ملے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب اس معاملے پر ملک میں سوشل میڈیا پر بھی بحث ہو رہی ہے اور یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈالر اس شخص کے ہیں جس کی موت کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور ان کے ورثا نہیں تھے جس کے سبب ان کا سامان کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply