• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سکیورٹی سخت

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سکیورٹی سخت

الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا ،14 نومبر 2014 کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے یہ کیس دائر کیا تھا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے 30 مرتبہ التوا مانگا جبکہ 6 بار کیس کے ناقابل سماعت ہونے کی درخواستیں دائر کیں، الیکشن کمیشن نے 21 بار تحریک انصاف کو دستاویزات اور مالی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کئی مرتبہ کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں جبکہ تحریک انصاف کا موقف تھا کہ دیگر جماعتوں کا فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ بھی ساتھ کیا جائے۔

ادھروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں پولیس و ایف سی کے ایک ہزار جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن عمارت کے باہر سیکورٹی کے تین سرکل ہیں،پہلے سرکل میں پولیس ،دوسرے میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہیں،تیسرے سرکل میں ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا افراد اور ریڈ زون میں واقع دفاتر جانے والے لوگ اپنی شناخت کے بعد داخل ہو سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کوا سٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا،ریڈوزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور سیرینا چوک کو استعمال کیا جا سکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply