• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 اہلکار سوار

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 اہلکار سوار

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کورسمیت 6 افراد سوار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرل جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply