• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

وزیراعظم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے، اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم خشنوب، قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کے خیمہ بستی کا دورہ کریں گے، جبکہ آج ہی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔

سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے اب تک 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں۔ خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد دم توڑ گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی سب بہا لے گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply