پائی خیل(نمائندہ خصوصی)بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرکی آسامی خالی،ڈاکٹرنہ ہونے سے مریضوں کومشکلات کاسامنا۔

تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرکی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ڈسپنراوردرجہ چہارم کے ملازمین ہسپتال کاچارج سنبھال کرمریضوں میں ادویات تقسیم کررہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ مریضوں مولوی امان اللہ قادری،شعیب امان ودیگرنے ڈی سی میانوالی شوزب سعیدومحکمہ ہیلتھ کے ارباب اختیارسے نوٹس لے کربنیادی مرکزصحت پائی خیل کی خالی آسامی پرایم بی بی ایس کی تعیناتی اورادویات کی کمی پوری کرنے کامطالبہ کیاہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں