ایتھرئم کے بانی پاکستان کا دورہ کریں گے

لندن: کریپٹو کرنسی میں سے ایک ایتھرئم کے شریک بانی ولاتِک بٹرین نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین کو مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی این ایف ٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

پاکستانی بلال بن ثاقب واحد شخص ہیں جنہوں نے بارسلونا میں این ایف ٹی کانفرنس سمیت دیگر کانفرنسوں میں شرکت کی اور وہ مستقبل قریب میں پاکستان میں بھی ایسی کانفرنس کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بلال کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے ون ملین کھانے کے لیے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو انہوں نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply