• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کےلیے 7ستمبر کو طلب

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کےلیے 7ستمبر کو طلب

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کےلیے 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔

اسپیشل کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف شہباز اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔

پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

دورانِ سماعت ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply