• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی ایوان نمائندگان نے”چپس اینڈ سائنس” قانون کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے”چپس اینڈ سائنس” قانون کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے”چپس اینڈ سائنس” قانون کی منظوری دے دی، بل کے تحت چپ میکنگ کے شعبہ میں چینی اجارہ داری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

کانگریس کے 280 بلین ڈالر کے چپس اور سائنس ایکٹ منظور کرنے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو آنے والے وسط مدتی انتخابات میں مدد ملے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک سال سے زیر التوا بل کی منظوری امریکی صنعتی پالیسی میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہے، بل کے تحت امریکی سیمی کنڈکٹر کو 52 بلین ڈالر کی سرکاری سبسڈی دی جائے گی، جبکہ سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے 10 سال میں 200 بلین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ایوان اور سینیٹ کے درمیان مہینوں کی بات چیت کے بعد، گزشتہ روز کی منظوری نے چپ سازوں کے امریکی پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو حل کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایوان کے اراکین نے جمعرات کو بل کو صدر کو بھیجنے کے لیے ووٹنگ کرائی، بل کے حق میں 243 جبکہ مخالفت میں 187 ووٹ آئے، بل اب آنے والے دنوں میں دستخط کیلئے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply