کراچی والوں کےلیے بری خبرآ گئی۔ بجلی 11روپے 37 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی
کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کر لی۔ کے الیکٹرک نےفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 11روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 85 پیسے صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 52 پیسے چارج کیا گیا تھا۔ جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا۔ حالیہ اضافے کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں