• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد لیں گے، عمران خان

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد لیں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، ساڑھے تین ماہ پہلے ملک میں بیرونی سازش ہوئی جس کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا، ان لوگوں کو اقتدار میں لایاگیا جو ضمانتوں پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سمجھا قوم سب بھیڑ بکریوں کی طرح قبول کر لے گی، ہم نے25 مئی کو ایک پرامن احتجاج کی کال دی ، ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا تھا، ہماری توڑ پھوڑ اور انتشار کی تاریخ ہی نہیں ہے، میرے سامنے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، انہوں نے سمجھا ہم چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں گے لیکن لوگ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایک قوم بننا شروع ہو گئے، میں نے پہلی دفعہ اپنے ملک کو قوم بنتے دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں لوگ نکلے، 2018 کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا، ہمیں شکست دینے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، حمزہ کو سپریم کورٹ نے سرکاری مشینری استعمال کرنے سے منع کیا تھا، اس نے کوئی کس نہیں چھوڑی ہمیں ہرانے کیلئے،دوسرا شرمناک کردار الیکشن کمیشن کا تھا، اس سب کے باوجود ہم نے انہیں شکست دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم سب کو خوف ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ میں آج بھی صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں ہے، ہم 8 بار الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور ہر بار ہماری درخواست مسترد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای وی ایم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاژ کیا، سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو پہلی بار فلاحی ریاست کی طرف لےجارہےتھے،پاکستان میں ہیلتھ کارڈمتعارف کرایا،دنیا نے ہماری پالیسی کی تعریف کی، ورلڈبینک نےاحساس پروگرام کوسراہا، کسانوں کوسود کےبغیرقرضےفراہم کیے،اپنا گھر پروگرام متعارف کرایا، عالمی اداروں کی رپورٹ آئیں کہ احساس پروگرام غربت کےخاتمےکیلئےبہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پرچل رہے تھے، پاکستان کی معیشت6فیصد گروتھ کررہی تھی، سترہ سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہورہی تھی، زراعت4.4فیصد کیساتھ ترقی کررہی تھی، آئی ٹی ایکسپورٹ75فیصدبڑھی، پاکستان ایسےترقی کررہاتھا کہ اس لیےہماری حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت ملی توسب سے پہلے بیرون ملک پاکستانیوں کو موبلائز کروں گا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی سندھ حکومت نے ہمارا پہلا پلان سپوتاژ کیا، ہمارا منصوبہ تھا کہ بنڈل آئی لینڈ پر ماڈل سٹی بنائیں اور اس کے لیے ہمارے پاس بیرونی سرمایہ کاری بھی آ رہی تھی تاہم سندھ حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قانون کی حکمرانی ہے،کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے،جب تک طاقتور ڈاکو موجود رہیں گے پاکستان مشکلات کا شکار رہےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ نے صرف اتنا پوچھا کہ فیصلہ پارٹی سربراہ کا ہوتاہے یا پارلیمانی پارٹی کا ،انہوں نے عدالتوں کو دھمکیاں دیں ، جب تک طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لائے گا یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

مزید کہا کہ بورس جانسن بھاری اکثریت سے جیتے تھے،ان کو قانون کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹادیاگیا۔

عمران خان نے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم طالبان سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں،جس دن چوروں کے ساتھ ڈیل کرتا معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت آئی ہے، صوبے میں صحت کارڈ، راشن پروگرام اور احساس پروگرام بحال کرتے ہیں، راشن پروگرام سے تیل، گھی، چینی وغیرہ کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلی دفعہ فلاحی ریاست بنی تھی،چین نے70کروڑلوگوں کوپہلے غربت سے نکالا،انہوں نے ہیلتھ کارڈ،احساس پروگرام بند کردیا تھا،پاکستان نعرے کی بنیاد پربنا تھا میرا تیرا رشتہ کیا لا الہ اللہ، اس کا مطلب اے اللہ تیرے سوا کوئی خدا نہیں، رشتے کوہم نے مضبوط کرنا ہے،قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ نے سوئے ہوئے مسلمانوں کوجگایا، قائداعظمؒ،علامہ اقبالؒ نے بتایا غلام کبھی بڑے کام نہیں کرسکتے،اقبال کا شاہین تب بنتا ہے جب غلامی کی زنجیریں توڑدے۔

مزید کہا کہ 26سال میرے خلاف بے بنیادکمپین چلائی مجھے ذلیل نہیں کرسکے،عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے،امریکا کی ایک دھمکی میں80ہزارلوگوں کوقربان کردیا گیا،دہشت گردی کی خلاف جنگ میں100ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سپرپاورکے خوف میں نہ بولنا شرک ہے،ہم نے شرک کرکے اپنے آپ کوذلیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے مزنگ لاہورمیں دن دہاڑے گولیاں ماریں،پاکستان کے انصاف کے نظام نے ریمنڈ ڈیوس کومعاف کردیا تھا،ایمل کانسی نے امریکا میں لوگوں کوقتل کیا اورامریکا یہاں آکراسے اٹھا کرلے گیا،ایمل کانسی کے وکیل نے کہا پاکستانی روپے کی خاطرماں کوبھی بیچ سکتے ہیں،کبھی نہیں کہا امریکا کے ساتھ تعلقات کوبگاڑا جائے،اگرغلامی کرنی ہے توبہترہے مرجانا چاہیے،ہمیں ایک خوددارقوم بن کررہنا ہے،ہمارے بڑوں نے قربانیاں بھکاری بننے کے لیے نہیں دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا ہوگا،بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرونگا تاکہ کسی اورکے آگے جاکرہاتھ نہ پھیلانے پڑے،مافیا کوقانون کے نیچے لانا ہوگا،اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے،سب کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،بیرونی سازش کوآپ سب نے ایک قوم بن کرشکست دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply