کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
Advertisements
مارکیٹ کے مطابق اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار172 روپے ہو گئی ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کم ہوکر 1718 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں