اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ججز تقرریوں اور پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کے اس پیغام کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔
پی پی کے سینئررہنما فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹویٹ میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اگر آپ واقعی ملک میں طاقت میں توازن کو بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں ورنہ بڑبڑانہ بند کریں۔
فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں ے اس ضمن میں مشورہ دیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں، آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں