بجلی کی قیمت میں 7روپے 90 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7روپے90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر کارخانے اور نئے پراجیکٹس میں پانچ سورسز پر انحصار ہوگا۔ ان میں ایندھن کی کاسٹ نہیں ہوگی۔ باہر سے ایندھن امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا، یہ بجلی آج کے حساب سے بہت سستی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی ایندھن پر انحصار کریں گے۔ نئی شمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی ایک بڑے سکیل پر لگے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہاہے کہ جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں فوری وہی بچت صارفین کو دی گئی۔ غریبوں کی تین میجر کیٹیگریز ہیں جو محفوظ ہیں۔ انہیں پروٹیکٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صنعتی سیکٹرز کو بلا تعطل بجلی دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply