انٹر بینک میں ڈالر232 روپے کا ہوگیا

ڈالرمزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 232 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 229روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈرڈ انڈیکس65 پوائنٹس کمی سے 39ہزار 778پر ٹریڈ ہورہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply