• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کےاسپل ویز تیزبارش اور مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد کھولے گئے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے جو مکمل ہوچکی ہے۔

راول ڈیم کے قریب نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روزموسلادھار بارش سے راولپنڈی کےکالج روڈ سمیت تجارتی مراکز پانی میں ڈوب گئے۔ راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سینکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بازاروں کے سیلابی پانی میں متعدد تاجر پھنس گئے۔ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ جامع مسجد روڈ،سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply