• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چودھری شجاعت نے جمہوری روایت کو زندہ کیا، آصف زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کیا، وزیراعظم

چودھری شجاعت نے جمہوری روایت کو زندہ کیا، آصف زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا جب کہ سابق صدر آصف کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر حمزہ شہباز کی کامیابی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میں جناب آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply