• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

ارکان اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply