• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالرمزید تگڑا،230روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالرمزید تگڑا،230روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر مزید 5 روپے8 پیسے مہنگا ہو کر230 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک ڈالر 5 روپے 8 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 230 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر224 روپے92 پیسوں کی سطح پربند ہواتھا۔

پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply