• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان فوج کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

پاکستان فوج کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اکستان فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” کے مطابق 2007ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply