• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زرداری شجاعت ملاقات،پی ٹی آئی شک میں پڑ گئی، پرویز الہیٰ پر رابطے روکنے پر زور،ذرائع

زرداری شجاعت ملاقات،پی ٹی آئی شک میں پڑ گئی، پرویز الہیٰ پر رابطے روکنے پر زور،ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو تحفظات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے کچھ ارکان پنجاب اسمبلی حکومتی اتحاد سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ق لیگ کے رہنماوں کو 22 جولائی تک کسی سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔

حکومتی اتحاد کا حمزہ شہباز کو بچانے اور اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی ملاقات سے شک و شہبات پیدا ہوئے ہیں۔

جس پر چودھری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ چودھری شجاعت کو ملاقات سے تو نہیں روکا جاسکتا۔

وزارت اعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ:آصف زرداری کی آج دوبارہ چودھری شجاعت سے ملاقات کا امکان

شاہ محمود قریشی نے اصرار کیا کہ ضرورت ہے کہ تمام ارکان متحد ہوں تبھی آپ وزیراعلی ٰبن سکیں گے، جب تک آصف زرداری لاہور میں ہیں ملاقات نہ ہو تو اچھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی۔

سابق صدر نے چودھری شجاعت سے ملاقات میں حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply