پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کا اہم ترین مشترکہ اجلاس آج لاہور میں طلب۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی اس اہم ترین اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دن 1 بجے پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکینِ صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر پنجاب کے انتخاب کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین صوبائی اسمبلی کو اہم ترین اجلاس کا دعوت نامہ بھجوا دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں