دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ کیسا ہے؟

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ مگر اس کیمرے سے کھینچی جانے والی تصاویر کا رزلٹ کیا ہوگا؟ کمپنی کی جانب سے اولین تصویر جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 200 میگا پکسل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر پوسٹ کی گئی۔ یہ کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل کی فوٹو کھینچ سکے گا مگر صارف 200 میگا پکسل کی تصویر بھی کھینچ سکے گا۔ یہ فون موٹرولا کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دیگر افواہوں کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔ 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply