• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس میں فیصلہ

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس میں فیصلہ

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے، پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال پر کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کو اجلاس ہوگا جس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہو گی۔

شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ عمران خان فوری طور پر الیکشن کمیشن ، مسٹر ایکس اور وائے اور اس قوم سے معافی مانگیں۔ اس الیکشن میں عمران خان جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اس ملک میں جو مہنگائی ہے وہ عمران خان کی وجہ سے ہے،جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے پر عمل اس حکومت کو کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے وعدے کرکے ملک میں مہنگائی کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہباز شریف کو آئینی اور قانونی طور پر اکثریت حاصل ہے،عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو اسمبلی میں آئیں اور شہبازشریف کو ہٹائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخص کو جس کو آئینی طریقے سے ایوان سے نکالاگیا، ان کا اقتدار صرف ایک دھوکہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے،پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آئیسولیشن میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply