• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دریائے سندھ: بارات کی کشتی الٹ گئی: بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، 30 کی تلاش جاری

دریائے سندھ: بارات کی کشتی الٹ گئی: بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، 30 کی تلاش جاری

صادق آباد: دریائے سندھ میں بارات کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، 30 کی تلاش جاری ہے جب کہ 90 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ صادق آباد کے نواحی علاقے ماچھکہ میں دریائے سندھ کی تیز لہروں کی زد میں آنے والی بارات کی کشتی الٹ گئی جس میں 150 سے زائد افراد سوار تھے۔

جائے حادثہ پر موجود اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ 30 کے قریب افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقہ پولیس نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کھروڑ سے بارات لے کر ماچھکہ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور جب وہ ماچھکہ پتن سے کچھ فاصلہ پر تھی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث دریا کی تیز لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکی

علاقہ مکینوں کے مطابق کشتی الٹنے کے فوری بعد سب سے پہلے مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 90 افراد کو ریسکیو کیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی تلاش کا آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد محمد سلیم آسی کی زیر نگرانی کیے جانے والے ریسیکو آپریشن کے نتیجے میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہیں جدید موٹر بوٹس بھی دریا میں پہنچا دی ہیں جب کہ 39 سے زائد ریسیکو اہلکار دریا کے اندر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد کی بھی مدد حاصل ہے

Advertisements
julia rana solicitors

دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply