سری لنکا کے صدر نے استعفیٰ دے دیا، ملک میں جشن

کولمبو: سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچے۔ صدر کے استعفیٰ کی خبر سن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔

راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھیجا۔ راجا پاکسے صدارتی محل میں مظاہرین کے حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوایا

واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply