کولمبو: سری لنکا میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے دارالحکومت کولمبو سمیت مشرقی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مظاہروں کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر راجا پاکسے فوجی طیارے میں پڑوسی ملک مالدیپ فرار ہو گئے، اس سے قبل صدر گوتابایا راجا پاکسے نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔
سری لنکا میں تقریبا 3 ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں ملکی سیاسی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن دستیاب نہیں ہے جبکہ مہنگائی بھی 9 ماہ کی مسلسل بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں